مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ “کاجا کالاس” نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور یورپ کی عدم فعالیت کا ذکر کئے بغیر کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا پھیلاو تہران کے وعدوں سے متصادم ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سفارتی حل کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
کاجا کالاس نے شامی عوام کے خلاف جولانی رژیم کے حالیہ جرائم کے سلسلے میں کہا کہ اگر ہم حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھتے ہیں تو شام کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور عرب ممالک کے قاہرہ اجلاس میں پیش کئے گئے تعمیر نو کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یورپی یونین کی عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کو سیاسی حالات سے مشروط نہیں ہونا چاہیے اور اس پٹی میں امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے۔