کانگریس کے مشہور لیڈر اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے آج ایوان بالا میں نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) سے متعلق کچھ اہم حقائق کو سامنے رکھا۔ انھوں نے ملک میں تربیت یافتہ اساتذہ کی کمی اور موجودہ حالات پر سیر حاصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ اہم سوالات مرکز کی مودی حکومت کے سامنے رکھے۔ انھوں نے اپنی بات کا آغاز ان اشعار کے ساتھ کیا کہ:
بھوک کے احساس کو شعر و سخن تک لے چلو
یا غزل کو مفلسوں کی انجمن تک لے چلو
مجھ کو نظم و ضبط کی تعلیم دینا بعد میں
پہلے اپنی رہبری کو آچرن (سلوک) تک لے چلو
