مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان میں مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے اور بے گناہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے دہشت گردی اور ہر طرح کی انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
بقائی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔