مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالاحد نے 30ویں رازی میڈیکل سائنس ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول میں “بے رنگ اور لیبل فری اینالائزر” کی ایجاد کے لیے پہلا انعام جیتا۔
انہوں نے خوارزمی انٹرنیشنل فیسٹیول میں چھاتی کے مریضوں کی تشخیص کے لئے الٹراساؤنڈ گائیڈڈ سسٹم کی ایجاد کا دوسرا انعام بھی اپنے نام کر لیا۔
اس تحقیق کے نتائج سے متعلق اب تک امریکہ میں 8 پیٹنٹ رجسٹر ہو چکے ہیں اور آٹھ مقالے معروف طبی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
الٹراساؤنڈ گائیڈڈ ریئل ٹائم الیکٹریکل ڈائیگنوسس آف بریسٹ ماسز سسٹم بھی ایک درست ٹیومر ڈائیگنوسس پروب (ITDS) ہے جو الیکٹریکل امپیڈینس اسپیکٹروسکوپی پر مبنی ہے، یہ سسٹم بریسٹ ریڈیولاجی کے دوران BBD کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس وقت مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے میڈیکل ڈیوائسز ایڈمنسٹریشن سے حتمی منظوری حاصل کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کا 30 واں رازی میڈیکل سائنسز ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول پچھلے مہینے صدر پزشکیان کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
ایرانی سائنسدانوں کا ایجاد کردہ اینالائزر جہاں کینسر کی تشخیص میں مددگار ثابت ہوگا وہیں دنیا بھر میں ایران کی طبی ایجادات کی مانگ میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔