مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی موجودگی کے خلاف ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے احتجاج کے جواب میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ہم انہیں پیجرز بھیجیں گے۔!
نفتالی بینیٹ کا یہ بیان ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے ان کے خلاف احتجاج کے بعد سامنے آیا۔
طلباء نے فلسطین پر صیہونی قبضے کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے یونیورسٹی سے صیہونی وزیراعظم کی دعوت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
بینیٹ کا یہ بیان حزب اللہ کے پیجر ڈیوائسز میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال کے صیہونی دہشت گردانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔