بچوں کا قتل کرکے ماں باپ کی خودکشی۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق 40 سالہ چندرشیکھر ریڈی نامی شخص اپنی بیوی 35 سالہ کویتا اور دونوں

 

بچوں 15 سالہ شریتا اور 10 سالہ وشونت کے ساتھ سکندرآباد ہبشی گوڑہ علاقہ میں رہا کرتا تھا۔ وہ پہلے خانگی کالج میں لکچرر تھا لیکن گزشتہ 6 ماہ سے وہ ملازمت پر نہیں تھا۔ اس دوران یہ خاندان معاشی پریشانیو کا شکار ہوگیا۔ آج اس جوڑے نے پہلے اپنے بچوں

 

کو زہر دے دیا اس کے بعد پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور پورے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کی جارہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *