
حیدرآباد ۔ کے این واصف
کڑپہ شہر میں 2 اپریل 2025 کو عید ملن مشاعرہ و معروف شاعر سعید نظر کی غزلوں پر مشتمل کتاب “غم کی دھرتی” کی رسم اجراء تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان تقاریب کے صدور پروفیسر مظفر شہ میری اور پروفیسر قاسم علی خاں ہونگے۔ جبکہ محمد اسحاق مشاعرہ کی صدارت فرمائیں گے۔ مشاعرہ میں مقامی شعراء کے علاوہ جن بیرونی شعرائے کرام کو مدعو کیا گیا ہے
ان میں مشتاق احسن، راکیش گپتا راجے، ریاض کامل، ساجد ربانی، نجیب احمد نجیب، عارف امینی، ہاشم طلیق اور امام قاسم ساقی شامل ہیں۔ یہ تقاریب بمقام جامعتہ الصالحات للبنات، عقب دفتر وارتا، کڑپہ میں ۲ اپریل بروز چہارشنبہ کو رات 30-8 بجے منعقد ہونگی۔
استقبالیہ سردار ساحل اور نظامت کے فرائض انور ہادی جنیدی انجام دین گے۔ ادب دوست حضرات سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔