
بہار کے بھوجپور ضلع میں گوپالی چوک پر واقع تنیشق جیولری شوروم میں مسلح ڈاکوؤں نے 25 ،کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر 25 منٹ میں فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں نے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو مارا، اس کا ہتھیار چھینا اور پھر بیگ میں زیورات بھر لیے۔ڈکیتی میں سونے، چاندی اور ہیروں کے زیورات شامل تھے ڈکیتی کے دوران ایک سیلز مین کو بھی زخمی کیا گیا۔
سیکیورٹی گارڈ منوج کمار نے بتایا کہ شوروم صبح 10 بجے کھلا تھا۔ چھ ڈاکو ایک کار میں آئے اور باری باری اندر داخل ہوئے۔ آخری ڈاکو نے گارڈ کے سر پر پستول تان لی، اس کا ہتھیار چھینا اور تشدد کیا۔ پھر سب ڈاکوؤں نے بیگ میں زیورات بھرنا شروع کر دیے۔
جولیری کے ملازمین نے پولیس پر تاخیر سے پہنچنے کا الزام عائد کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔