کرناٹک میں اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کی اجتماعی عصمت ریزی، مرد سیاحوں کو نہر میں ڈھکیل دیاگیا، ایک ہلاک (ویڈیو)

کوپل: ہمپی کے قریب ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے دوران دو خواتین پر حملہ کیاگیا اور ان کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ ان میں ایک 27 اسرائیلی سیاح بھی شامل ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی اور کہاکہ خواتین کے ساتھ موجود تین مرد سیاحوں پر بھی حملہ کیاگیا اور انہیں ایک نہر میں ڈھکیل دیاگیا۔

ان میں سے ایک مردہ پایاگیا ہے۔ پی ٹی آئی کی اطلاع کے بموجب پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں دو نوجوان 22 سالہ ملیش عرف ہنڈی ملا اور 21 سالہ چیتن سائی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ تیسرے ملزم کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کو تقریباً 11 بجے شب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ رات کا کھانا کھانے کے بعد ایک 29 سالہ خاتون ہوم اسٹے آپریٹر‘ ایک خاتون اسرائیلی سیاح اور تین مرد سیاحوں کے ساتھ ثناپور جھیل کے قریب تنگبھدرا کنال کے بائیں کنارے پر بیٹھی ہوئی تھی۔وہ لوگ گٹار بجارہے تھے‘ موسیقی سے لطف اندوز ہورہے تھے اور ستاروں کا مشاہدہ کررہے تھے۔ مرد سیاحوں میں سے ایک تعلق کا امریکہ سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق اڈویشہ اور مہاراشٹرا سے تھا ۔

پولیس کے مطابق خاتون آپریٹرنے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ جب وہ لوگ ستاروں کا مشاہدہ کررہے تھے اور موسیقی سے لطف اندوز ہورہے تھے تو تین افراد موٹر سیکل پر ان کے قریب پہنچے اور دریافت کیا کہ انہیں پٹرول کہاں مل سکتاہے۔

جب اس خاتون نے انہیں بتایا کہ قریب میں کوئی پٹرول پمپ نہیں ہے اور انہیں ثنا پور سے پٹرول لانا پڑّے گا تو ملزمین نے 100 روپئے دینے کامطالبہ کیا۔ یہ آپریٹر ان سے واقف نہیں تھی اسی لیے اس نے ان سے کہاکہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ وہ لوگ اصرار کرنے لگے۔ اڈویشہ سے تعلق رکھنے والے مرد سیاح نے انہیں 20 روپئے دیئے۔ اس پر یہ تینوں بحث کرنے لگے اور پتھروں سے ان کے سر کچلنے کی دھمکی دی۔

جب اس گروپ نے مزید پیسے دینے سے انکار کردیا تو ملزمین نے جو کنڑ اور تلگو زبان میں بات چیت کررہے تھے‘انہیں گالی گلوج شروع کردی۔ پھر انہوں نے خاتون آپریٹر اور اسرائیلی سیاح کی عصمت ریزی کی اور تینوں مرد سیاحوں کو نہر میں ڈھکیل دیا۔ ان لوگوں نے اس خاتو ن کو مارپیٹ اور اس کی عصمت ریزی کی اور اس کا بیاگ چھین لیا۔دو موبائیل فونس اور 9500 روپئے نقد چرالئے۔

اس حملہ کے بعد وہ لوگ یہ موٹر سیکل پر فرار ہوگئے۔ دونوں خواتین کا ایک ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہم نے کیس درج کرلیاہے اور ملزمین کی نشاندہی کرلی ہے۔ 6ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *