تلنگانہ: آر ٹی سی بس میں مسافر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگرضلع میں آر ٹی سی بس میں مسافر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ضلع کے ریڈّی پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 55سالہ اوڈیلو کریم نگر میں اے ٹی ایم کے سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔

وہ اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے جمّی کنٹہ سے کریم نگرجانے والی آر ٹی سی بس میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک اس کو دل کا دورہ پڑا۔

جب بس کریم نگر پہنچی اور دیگر مسافر نیچے اُتر گئے، تو وہ اپنی سیٹ پر بے حرکت بیٹھارہا۔

کنڈکٹر نے جب کوئی ردعمل نہ پایا تو آر ٹی سی کنٹرولر کو اطلاع دی۔ آر ٹی سی حکام نے فوری طور پر 108 ایمبولینس کو بلایا، اور طبی عملے نے آکر معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ دل کا دورہ پڑنے سے ا کی موت ہوگئی ہے۔

بعد ازاں کریم نگر ٹاون پولیس کو اطلاع دی گئی، جس نے اس کی لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *