نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سینئر لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈران نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور خواتین کے حقوق، برابری اور ترقی پر زور دیا۔
ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’جاگو، اٹھو اور تعلیم حاصل کرو۔ پرانی روایات کو توڑو اور خود کو آزاد کرو۔ صنفی برابری سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی آ سکتی ہے۔ خواتین اپنی ذہانت، لگن اور طاقت کے ذریعے معاشرے میں انقلاب لانے کا ذریعہ ہیں۔ عالمی یومِ خواتین 2025 کی دلی مبارکباد!‘‘