
شادی سے ایک دن پہلے دلہے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے میٹ پلی منڈل کے رام چندرا پیٹ میں پیش آیا۔اس دلہے کی شناخت کرن کے طورپر کی گئی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق کرن کی نعش ہفتہ کے روز اس کے گھر میں لٹکی ہوئی ملی۔ کرن کی شادی اتوار کو ہونے والی تھی۔ اس کی خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتا تھا۔
اس نے جمعہ کو پری ویڈنگ شوٹنگ میں بھی حصہ لیا تھا اس کے بعد رات میں کھانا کھا کر سوگیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔