مصنوعی ذہانت، جدید ٹکنالوجی چلانے افرادی قوت کی کمی۔ سرکردہ ممالک کو آبادی کے بحران کا سامنا: نائیڈو

وشاکھا پٹنم (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جمعرات کے روز کہا کہ سرکردہ معیشتیں بھی آبادی کے بحران سے دوچار ہیں۔

یہاں بندرگاہی شہر میں ایک کتاب کی رسم اجرائی انجام دینے کے بعد نائیڈو نے کہا کہ ان ممالک کے پاس ایڈوانسڈ وسائل جیسے مصنوعی ذہانت اور جدید ترین ٹکنالوجی، موجود ہیں مگر انہیں چلانے کیلئے افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ دنیا میں تمام سرفہرست ممالک کو جدوجہد کا سامنا ہے وہاں کوئی آبادی نہیں ہے۔

وہاں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹکنالوجی موجود تو ہے مگر انہیں چلانے کیلئے کوئی لوگ نہیں ہیں۔ چین، جاپان، اور یوروپ کا حوالہ دیتے ہوئے نائیڈو نے نوٹ کیا کہ عمر رسیدہ افراد کی آبادی، ان ممالک کیلئے شدید چالینج بن گئی ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر ہندوستان بڑے پیمانے پر تاحال متاثر نہیں ہوا ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹی ڈی پی سپریمو چندرا بابو نائیڈو، آندھرا پردیش کے عوام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گھٹتی آبادی کے رحجان کو کاونٹر کرنے کیلئے مزید بچے پیدا کریں۔نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان، تاریخ کا اہم لمحہ ہے۔ انہوں نے1990 کے اوائل میں کانگریس حکومت کی جانب سے متعارف کردہ آزاد انہ، خانگیانہ اور عالمیانہ(ایل پی جی) اصلاحات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی نے ”فرسٹ موور“ کا فائدہ اٹھایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت 2047 ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے دعویٰ کیا کہ آندھرا پردیش2047 تک سورنا آندھرا کے تحت اس طرح کی ترقی کے ہدف کو حاصل کرلے گا۔ آندھرا پردیش کو مختلف چالینجوں کے سامنا کے باوجود نائیڈو نے تلگو عوام کو دنیا بھر میں لیڈنگ کمیونٹی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ریاست کی موجودہ صورتحال کو ”وینٹی لیٹر“ سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں، یومیہ مسائل سے نمٹنے کیلئے مرکز سے باقاعدہ طور پر مدد حاصل کرنی پڑرہی ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن سے مدد کی درخواست کی۔ اس تقریب میں جو بندرگاہی شہر میں منعقد ہوئی سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن بھی شریک تھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *