روینا کی دریا دلی پر بیٹی بھی حیران (ویڈیو)

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے اپنی سخاوت سے سب کو حیران کر دیا، یہاں تک کہ ان کی بیٹی راشا تھاڈانی بھی دنگ رہ گئیں۔

چہارشنبہ کی شام، روینا ٹنڈن اپنی بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئیں، جہاں ان کا ایک دل جیت لینے والا لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ جیسے ہی وہ چیک اِن پوائنٹ کی جانب بڑھیں، ایک فوٹو گرافر نے ان کی سونے کی بالیوں کی تعریف کی۔ روینا نے پہلے حیرانی سے پوچھا “کون سی؟” اور پھر مسکراتے ہوئے اپنے بائیں کان سے ایک بالی اتاری اور تحفے میں دے دی!

یہ دیکھ کر ان کی بیٹی راشا حیرت سے اپنی ماں کو تکتی رہ گئیں، جبکہ وہاں موجود لوگ بھی ششدر رہ گئے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، اور مداحوں نے اداکارہ کے نیک دلی کو بے حد سراہا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “واہ! سونے کا دل… آج کے دور میں کون کسی کو سونا دیتا ہے؟” جبکہ ایک اور صارف نے لکھا، “ایسے لوگ ہی حقیقی معنوں میں دوسروں میں بانٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔”





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *