
حیدرآباد کے پُرانے شہر کے بہادرپورہ علاقے میں جمعرات کی رات ایک بڑا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ ایک لاری مکینک ورکشاپ میں لگی،
جو تیزی سے قریبی درختوں تک پھیل گئی۔ اس حادثے سے مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائر بریگیڈ کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر متعلقہ حکام نے متاثرہ علاقے میں برقی کی سربراہی معطل کر دی ہے۔
پولیس حکام واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اسی مکینک ورکشاپ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔