
تلنگانہ کے کریم نگر، میدک، نظام آباد، اور عادل آباد گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی کے تائیدی امیدوار انجی ریڈی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
سخت مقابلے میں وہ 6,106 ووٹوں کی برتری سے کامیاب رہے۔ کانگریس امیدوار الفورس نریندر ریڈی دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ بی ایس پی امیدوار پرسنّا ہری کرشنا تیسرے نمبر پر رہے۔
ووٹوں کی گنتی کے دوران ہی کانگریس امیدوار نریندر ریڈی گنتی مرکز سے باہر آگئے