
ہیوسٹن: امریکہ میں ٹیکساس سے ٹینیسی تک منگل کوکئی شدید طوفانوں نے ملک کے جنوب کے بڑے حصوں میں ہواؤں، اولے، دھول کے غباراور بگولے سےمتاثر کیا، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق، پانچ ریاستوں ٹیکساس، لوزیانا، مسیسیپی، اوکلاہوما اور ٹینیسی میں 400,000 سے زیادہ گھر، کاروبار اور دیگر صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
نیشنل ویدر سروس نے تصدیق کی ہے کہ منگل کی صبح شمالی ٹیکساس کے ارونگ کے ڈیلاس فورٹ ورتھ مضافاتی علاقے میں ایک مختصر ای ایف1 بگولہ آیا، جس سے کچھ بلاکس کو نقصان پہنچا۔
ایئر لائن ٹریکر فلائٹ اویر ڈاٹ کام کے مطابق ، ڈلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے یا جانے والی 375 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دیگر 660 تاخیر کا شکار ہوئیں۔