ایران کو دوسرا گھر سمجھتی ہوں، زینب نصراللہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ ایک ایرانی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں۔

وہ آج رات بیک وقت تین چینلوں پر نشر ہونے والے قرآنی پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں۔

یاد رہے کہ زینب نصراللہ کی کسی ایرانی پروگرام میں یہ پہلی باضابطہ شرکت تھی۔

 میڈیا میں کم نظر آنے والی زینب نصر اللہ اس بار ایرانی چینل 3 کے پروگرام محفل میں شرکت کی۔

شہید حسن نصراللہ کی صاحبزادی کو قرآنی محفل کے منتظمین کی جانب امام حسین علیہ السلام کے گنبد مبارک کا پرچم ہدیہ کیا گیا، اس کے علاوہ ایک بین الاقوامی مصری قاری نے بھی قرآن کی خصوصی تلاوت کی۔

 یہ پروگرام آج 4:30 بجے تین ٹی وی چینلوں پر نشر کیا گیا۔

 اس سے پہلے سید حسن نصر اللہ کے صاحبزادے ’’حسینہ معلی‘‘ کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ 

شہید سید حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ نے اس پروگرام میں کہا کہ 33 روزہ جنگ کے بعد سید کے لئے خصوصی سکیورٹی کے حالات پیدا ہوگئے، اس جنگ کے بعد ہمارے خاندان کو والد کی ملاقات سے محرومی کی صورت میں قیمت چکانی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہینوں تک، ہم اپنے والد کو صرف 3 یا 4 گھنٹے دیکھ سکتے تھے۔ اور یہ مختصر ملاقات نہ صرف سکیورٹی مسائل کی وجہ سے تھی بلکہ سید سیکیورٹی فورسز کو زیادہ مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انہیں اپنے اہل خانہ سے مختصر ملاقات کرنا پڑتی تھی۔

سید شہدائے مقاومت کی صاحبزادی نے “قرآنی پروگرام” میں کہا کہ ہم ایران کو اپنا دوسرا ملک سمجھتے ہیں اور مجھے اپنے دوسرے ملک میں ہونے پر فخر ہے۔ شہید قرآنی محفل کے پروگرام کو خصوصی اہمیت دیتے تھے اور آپ (پروگرام کے منتظمین اور شرکاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) کے تخلیقی ہنر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *