مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر عبداللطیف رشید نے عرب سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے منصوبوں کی سختی سے مخالفت کرے۔
انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے فوری فنڈز کے قیام پر بھی زور دیا۔
عبداللطیف رشید نے کہا کہ عراق فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے باہر کسی متبادل جگہ پر آباد کرنے اور ان کی زمینوں کو ضبط کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کہ وہ عالمی امن کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔