ہاتھ پاوں باندھ کر گلا کاٹ دیاگیا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ شہر کے بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کرسٹل ٹاؤن میں ایک شخص کا قتل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت 57 سالہ مسیح الدین ساکن بنجارہ ہلز کے طور پر کی گئی ہے۔

 

مسیح الدین پیشہ سے ویٹرنری ڈاکٹر بتایا گیا ہے اور اسے 3 بیویاں بتائی گئی ہیں۔ مقتول کی تیسری بیوی بنڈلہ گوڑہ میں مقیم بتائی گئی ہے۔ وہ اپنی تیسری سے ملاقات کیلئے کرسٹل ٹاؤن آیا ہوا تھا جہاں مذکورہ شخص کا ہاتھ پاوں باندھ کر گلا کاٹ کر قتل‌کردیا‌ گیا۔

 

اس واردات میں بیٹا ملوث بتایا جارہا ہے۔ پولیس اس پورے واقعہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *