کینیڈا امریکی اشیا پر 25 فیصد جوابی ٹیرف لگائے گا، جسٹن ٹروڈو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے  امریکہ کی طرف سے اپنے ملک کی اشیاء پر عائد ٹیرف کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے کینیڈا کے خلاف تجارتی جنگ شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ٹیرف آج صبح نافذ کئے گئے، کینیڈا بھی جواب میں 155 بلین ڈالر کی امریکی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف لگائے گا۔ 

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ جب تک امریکی ٹیرف منسوخ نہیں ہو جاتے اس وقت تک ہمارے ٹیرف برقرار رہیں گے ۔

کینیڈا کا یہ فیصلہ پیر کی رات ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو کے سامان پر محصولات منگل کو لاگو ہوں گے اور ان کے ساتھ ٹیرف پر اتفاق کرنے کا کوئی وقت نہیں بچا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *