
جماعت اسلامی کھمم کی جانب سے آنلائن مفت خدمات کا ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے افتتاح انجام دیا۔۔۔ جماعت اسلامی کھمم شہر کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے جماعت اسلامی دفتر عزیز گلی کھمم میں آنلائن خدمات کا مفت آغاز عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کے ہاتھوں عمل میں آیا واضح رھے کہ جماعت اسلامی کھمم کی جانب سے مرکزی و ریاستی اسکیمات عوام کو مکمل آگاہی کروانا اور غریب و مستحقین کو حکومتی اسکیمات کے مکمل فائدہ پہنچانے اور بالخصوص طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی میدان میں مکمل آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے مفت خدمات دستیاب رہے گی اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی فلاحی و رفاہی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کرنا بہت اونچا کام ہے جس سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کے جماعت اسلامی کی فلاحی و رفاہی خدمات کے لیے کانگریس کی ریاستی حکومت ہر اعتبار سے تعاون کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر جماعت اسلامی سابقہ ریاستی سکریٹری الیاس صاحب جماعت اسلامی کھمم ضلع کے قائدین صادق صاحب جمیل پاشا عبد الملک زین الدین مجیب صاحب عبد السمیع موجود تھے