’پی ایم آئی 14 ماہ کی ذیلی سطح پر، لیکن نریندر مودی کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا‘، کانگریس نے مودی حکومت پر پھر کیا حملہ

کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت میں ملک کی معیشت ڈانواڈول ہے، مہنگائی ریکارڈ توڑ رہی ہے، روپیہ لگاتار گر رہا ہے، شیئر بازار تباہ ہو رہا ہے، لوگوں کے پاس روزگار نہیں، لیکن مودی کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستان کی معیشت کو لے کر لگاتار بری خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایچ ایس بی سی اور ایس اینڈ پی کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، اس میں بھی ملک کی بدتر حالت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے مودی حکومت کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت میں ہندوستانی معیشت کا بنٹادھار ہو چکا ہے۔‘‘

کانگریس کے مطابق ’’ایچ ایس بی سی اور ایس اینڈ پی گلوبل رپورٹ بتاتی ہے کہ ملک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح ترقی فروری میں زوال کی شکار ہو گئی ہے، یعنی ملک میں سامان کم تیار ہو رہے ہیں اور کم فروخت ہو رہے ہیں۔ مینوفیکچرنگ ’پرچیزنگ منیجرس انڈیکس‘ (پی ایم آئی) 14 ماہ کی ذیلی سطح پر ہے۔‘‘ ان حقائق کو پیش کرنے کے بعد کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ابھی حال میں آئی ایک رپورٹ میں بھی سامنے آیا ہے کہ ملک میں 100 کروڑ لوگوں کے پاس ضروری سامانوں پر خرچ کرنے لائق پیسے بھی موجود نہیں ہیں۔‘‘

کانگریس کا کہنا ہے کہ لوگ خرچ نہیں کر پا رہے ہیں، ایسے میں سامانوں کی طلب کم ہے اور طلب کم ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کا پروڈکشن بھی گھٹ رہا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ مودی حکومت میں ملک کی معیشت ڈانواڈول ہے۔ مہنگائی ریکارڈ توڑ رہی ہے، روپیہ لگاتار گر رہا ہے، شیئر بازار کریش ہو گیا ہے، چھوٹے سرمایہ کار برباد ہو رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں، ایف ڈی آئی لگاتار گھٹتا جا رہا ہے، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، آمدنی کا ذریعہ نہیں ہے۔ لیکن ان ساری باتوں سے نریندر مودی کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ کانگریس نے تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کا بھٹہ بیٹھا کر پی ایم مودی موج میں گھوم رہے ہیں، اچھی تصویریں کھنچوا رہے ہیں اور نئے نئے پوز میں تصویر کشی ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے تابوت کی آخری کیل ٹھونکنے کے انداز میں لکھا ہے کہ ’’شرم آنی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *