تلنگانہ کے نظام آباد میں سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

تلنگانہ کے نظام آباد میں ایک سب رجسٹرار 10 ہزار روپئے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

 

اے سی بی کے عہدیداروں نے پیر کو نظام آباد ضلع کے رجسٹریشن آفس میں سب رجسٹرار سری راما راجو کو ایک شخص سے 10 ہزار روپئے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

اے سی بی کے ڈی ایس پی شیکھر گوڑ کی قیادت میں اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے جال بچھا کر سب رجسٹرار کو رشوت قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا اور سری راما راجو کو مزید پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *