غازی آباد میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس گراوٹ کے ساتھ 25 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی 2 ڈگری نیچے آکر 15 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا۔ صبح تقریباً 7:45 بجے سے ہی آواز کے ساتھ بوندا باندی شروع ہو گئی۔ حالانکہ ایک دن قبل بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس پہنچ گیا تھا جس کے بعد گرمی محسوس ہو رہی تھی۔ رات میں بھی لوگوں کو سردی کا احساس نہیں ہوا۔
موسم سائنس داں ڈاکٹر یو پی شاہی نے بتایا کہ جمعہ کو بھی آسمان میں بادل چھائے رہیں گے۔ کہیں کہیں بوندا بادی بھی ہو سکتی ہے۔ ادھر ہلکی بارش بعد کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ گیہوں کی فصل کے لیے یہ بوندا باندی کافی فائدہ مند بتائی جا رہی ہے۔