این ٹی اے اور سی بی ایس ای تنازعہ: سابق بیوروکریٹس کا دھرمیندر پردھان کے استعفے اور آزادانہ جانچ کا مطالبہ

سابق افسران کی جانب سے جاری کھلے خط پر سابق خارجہ سکریٹری شیو شنکر مینن، سابق ہیلتھ سکریٹری کے سجاتا راؤ، پنجاب پولیس کے سابق سربراہ جولیو ربیرو، سابق الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ سمیت متعدد معروف شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی سطح کے امتحانات کے انعقاد میں بار بار سامنے آنے والی ناکامیاں لاکھوں طلبہ کے مستقبل اور عوامی اعتماد کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوئی ہیں۔ سابق افسران کے مطابق نیٹ یو جی پرچہ لیک معاملے نے 23 لاکھ سے زائد امیدواروں کی محنت اور امیدوں کو متاثر کیا، جبکہ ہر سال سامنے آنے والی بے ضابطگیاں امتحانی نظام کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *