راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے وزیر اعظم مودی کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت کے پورے 12 سال مکمل ہو چکے ہیں، لیکن ان سالوں میں ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے متضاد رویہ اختیار نہ کیا ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ لوگ خاتون سیاستداں کو سیاست میں آنے سے روک رہے ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میناکشی نٹراجن کی نامزدگی منسوخ کر رہے ہیں تاکہ انہیں راجیہ سبھا میں آنے سے روکا جا سکے، اور دوسری طرف یہی لوگ خاتون ووٹرس کو لبھانے کے مقصد سے ’مہیلا شکتی وندن ادھینیم‘ لا رہے ہیں۔ آخر ایسی صورتحال میں ایک خاتون کو انصاف کیسے ملے گا؟ اب ایسے میں سوال یہی ہے کہ کیا ہم چیف جسٹس سے انصاف کی امید کر سکتے ہیں؟ موجودہ وقت میں ہمارے عدالتی نظام کو پوری طرح سے تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے۔
میناکشی نٹراجن کا پرچۂ نامزدگی منسوخ کرنا خواتین کی خودمختاری کے دعووں کے برعکس: سنجے راؤت
