ایرانی قوم کی استقامت اور قربانیوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، محمد قمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ملک بھر میں عوام کی مسلسل سو شب تک جاری رہنے والی عوامی موجودگی اور اجتماعات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آپ جیسے عوام کے ساتھ ایک ہی دور میں زندگی گزارنا اور آپ کی خدمت کرنا ملک کے خادموں اور ذمہ داران کے لیے باعث فخر اور اعزاز ہے۔

محمد قمی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام ایک منتخب اور بیدار قوم کی حیثیت رکھتے ہیں جو دین اور وطن کے دفاع اور اپنے رہبر سے وفاداری کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سو شب کے دوران عوام نے جس حیرت انگیز انداز میں میدان سنبھالا، اس کے مادی اور روحانی اثرات اس قدر وسیع ہیں کہ زبان ان کی مکمل ترجمانی کرنے سے قاصر ہے۔

اسلامی تبلیغی ادارے کے سربراہ نے عوام کی استقامت، یکجہتی اور مسلسل موجودگی کو قومی تاریخ کا ایک نمایاں باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار آئندہ نسلوں کے لیے بھی مشعل راہ ثابت ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *