ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور مشرق وسطی مخصوصا فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

عباس عراقچی اور فیصل بن فرحان نے غزہ میں جنگ بندی اور ٹرمپ اور نتن یاہو کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کو جبری بے دخل کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی۔

صدر ٹرمپ اور صہیونی وزیراعظم غزہ کے فلسطینیوں کو پڑوسی ملک منتقل کرکے غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ پیش کرچکے ہیں۔ اس منصوبے کے بعد عالمی سطح پر مخصوصا مشرق وسطی میں تشویش پھیل گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *