مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتمالانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے کچھ دیر پہلے اعلان کیا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی بحری آمد و رفت، بشمول آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کے لیے بند قرار دیا گیا ہے اور کسی بھی نقل و حرکت کو نشانہ بنایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جنوبی ہرمزگان میں امریکی جارحیت اور حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔
