جنگ بندی برقرار رہے گی، فلسطینی قیدی رہا ہوں گے، حماس

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے 6 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے سے انکار کردیا جس سے جنگ بندی کے خاتمے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ تاہم ثالثی کرنے والے فریق اس مسئلے کے حل کے لیے کوشاں رہے۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق حماس نے اعلان کیا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد حماس اور صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حماس نے زور دیا کہ اس نے قاہرہ میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل اور درست پاسداری کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے تمام مراحل پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *