سنگم پر عقیدت مندوں کا ہجوم، یوگی سرگرم

مہاکمبھ نگر: مہاکمبھ کے آخری اسنان تہوار مہاشیو راتری کے موقع پر تیرتھ راج پریاگ راج میں عقیدت مندوں کا سیلاب جمع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مہاشیو راتری اسنان تہوار کے بعد 45 روزہ مہا کمبھ میلہ اختتام پذیر ہوگا جس میں 65 کروڑ سے زیادہ عقیدت مندوں نے مقدس اسنان کا فائدہ اٹھایا ہے۔

سنگم کے کنارے بڑی تعداد میں آنے والے عقیدت مندوں کی حفاظت اور انتظامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود گورکھپور سے مقدس اسنان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پورے پریاگ راج کو نو وہیکل زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر سے عقیدت مندوں پر پھول برسائے جارہے ہیں۔

پریاگ راج کے علاوہ وارانسی میں بھی بابا وشوناتھ کے درشن کے لیے لاکھوں عقیدت مند قطار میں کھڑے ہیں۔

ماضی کے تمام امرت اسنان اور اسنان پرو کی طرح وزیر اعلیٰ علی الصبح 4 بجے سے ہی کنٹرول روم پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

گورکھپور میں قیام کی وجہ سے گورکھ ناتھ مندر میں ہی ان کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں وہ ہر لمحہ اسنان پرو مانیٹرنگ کرتے نظر آئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *