
جمعیت العلماء روز اول سے ملک کی سالمیت امن و امان شانتی کی بحالی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے میں ثابت قدمی کے ساتھ نمایاں کردار اداکرتی ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں منعقدہ جمعیت العلماء کے اجلاس سے حافظ پیر خلیق احمد صابر نے کیا جمعیت العلماء کے استحکام اور جدید ممبر سازی کے ضمن میں مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں متحدہ کھمم ضلع کا جمعیت العلماء کا اجلاس مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم کی صدارت میں منعقد ہوا مہمان خصوصی کے طور پر حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب ناظم عمومی جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے اپنے خطاب میں کھا کے ملک میں جمعیت العلماء وہ واحد جماعت ہے کہ ملک کی سالمیت ملک میں امن و امان کی برقراری اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے میں صفحہ اول میں رھتے ہوے کلیدی کردار اداکیا کیا جمعیت العلماء کے تاسیس کے 100 سال مکمل ہوچکے جمعیت العلماء کے اکابرین نے ملک کی آزادی سے لیکر آج تک ملک میں نفرت فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ملک کے دستور کے مطابق تمام طبقات کے عوام کو مساویانہ حقوق دینے کی مطالبہ کرتے ہوئے حکمرانوں کو مجبور کیا جمعیت العلماء نے ملک میں نفرت پھیلانے والے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خصوصی قانون بنانی کی اپیل کی حافظ پیر خلیق احمد صابر نے کہا کے ملک بھر میں جمعیت العلماء کے 1کروڑ اراکین ہے ملک بھرمیں جمعیت العلماء کے 6800 یونٹس ہے ملک بھر کے 26 ریاستوں کے 450 اضلاع میں جمعیت العلماء قائم ہے ان میں سے 105 اضلاع میں جمعیت العلماء فعال ہے تلنگانہ ریاست میں 540 یونیٹس اور تلنگانہ کے 31 اضلاع میں 623000 ممبران جمعیت العلماء کے موجود ہے جمعیت العلماء کے زیر اہتمام ملک بھرمیں 48 ہزار مکاتب قرآنیہ چلتے ہے ان تمام مکاتبِ قرآنیہ میں 23.71 لاکھ طلباء زیر تعلیم ہے حافظ پیر خلیق احمد صابر نے مزید کھا کے موجودہ حالات میں جمعیت العلماء کے اراکین کی یہ ذمداری ہے کہ زیادہ سے زیادہ جمعیت العلماء کی ممبر سازی مہم میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر مفتی جلال الدین صاحب قاسمی معتمد جمعیت العلماء ضلع کھمم حافظ محمد جواد احمد مولانا عبد السّتار صاحب قاسمی مفتی آصف علی سعید قاسمی مفتی یاسر ندیم کتہ گوڑم کے علاوہ کھمم و بھدرادری کتہ گوڑم اضلاع کے علماء و حفاظ کی کثیر تعداد موجود تھے