ایران روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہے، صدر پزشکیان

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ تہران ماسکو کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ 

پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران اور روس علاقائی مسائل کے بارے میں ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز کے فریم ورک کے اندر تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس ملاقات میں روسی وزیر خارجہ نے پزشکیان کو صدر پیوٹن کا سلام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کی توسیع کو دونوں ممالک کی اہم ترجیح قرار دیا۔

انہوں نے کہا تہران اور ماسکو حال ہی میں طے پانے والے جامع اسٹریٹجک معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنی  کوششیں تیز کریں گے۔

سرگئی لاوروف نے یوریشین اکنامک یونین میں ایران کی شمولیت کو دونوں ممالک کی اقتصادی اور تجارتی  توسیع کے لئے نہایت اہم قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان علاقائی تعاون مشترکہ مفادات کے حصول میں نہایت مؤثر ثابت ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *