
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے وینگل راؤ نگر میں شراب کے نشے میں دھت ایک لڑکی نے سڑک پر ہنگامہ برپا کر دیا، جس کے بعد **مدھورا نگر پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان لڑکی نے اتوار کی رات ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کی اور نشے کی حالت میں مدھورا نگر کی سڑک پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔اس نے سڑک سے گزرنے والے افراد کو بھی نازیبا الفاظ کہے اور وہاں سے گزرنے والے دوسرے افراد سے بھی بدتمیزی اور گالی گلوچ کی۔
جب پولیس ملازمین نے اسے قابو میں کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے پولیس سے بھی تلخ کلامی کی اور بدتمیزی سے پیش آئی۔صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب اس نے ایک خاتون ہوم گارڈ پر حملہ کر دیا جو اسے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔
پولیس نے اس کے مسلسل ہنگامے سے تنگ آ کر اس کے بوائے فرینڈ کو فون کر کے وہاں پر بلایا جس کے ساتھ وہ شادی کے مقیم بتائی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ آج لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔