بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز فون کالس وصول

حیدرآباد: دھمکی آمیز کالس وصول ہونے کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

پولیس ذرائع کے بموجب آج گوشہ محل کے رکن ا سمبلی راجہ سنگھ کو دو فون نمبرات سے کالس وصول ہوئے جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

اس سلسلہ میں اُنہوں نے منگل ہاٹ پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں یہ بھی لکھا گیا کہ دھمکی دینے والوں نے اردو زبان میں بات کی تھی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

یاد رہے کہ رکن اسمبلی کو اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز فون کالیں موصول ہوچکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *