[]
بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ہفتہ کے دن زائرین کو کربلا لے جانے والی بس اُلٹ گئی۔ کم ازکم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
اربعین (حضرت امام حسینؓ کے چہلم) پر ہر سال لاکھوں لوگ کربلا آتے ہیں۔ عراق کے علاوہ ایران اور خلیجی ممالک سے بھی زائرین کی آمد ہوتی ہے۔ ان میں کئی تو پیدل چل کر کربلا پہنچتے ہیں۔
2 عراقی میڈیکل عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زائرین سے بھری بس بغداد کے شمال میں تقریباً 55میل (90کیلو میٹر) دور بلد ٹاؤن کے قریب الٹ گئی۔
مرنے والوں میں 15 مرد اور 3 عورتیں شامل ہیں۔ ان میں 10 ایرانی‘ 2 عراقی‘ بس ڈرائیور‘ اس کا بیٹا اور دیگر 6 افراد شامل ہیں جن کی شہریت معلوم نہ ہوسکی۔
عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ہفتہ کے دن عراق میں ایرانی زائرین کے داخلہ کی شخصی نگرانی کی۔ انہوں نے بارڈر کراسنگ پر ایرانی نائب صدر محمد مخبر کے ساتھ ایک ریلوے پراجکٹ کا سنگ ِ بنیاد رکھا۔ یہ پراجکٹ دونوں ممالک کے درمیان ریل ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا۔