حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے اعلان کیا کہ سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے جمعہ (27 دسمبر 2024) کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے پیش نظر بند رہیں گے۔ رات دیر گئے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی، انگریزی روزناموں “دکن کرانیکل” اور “دی ہندو” نے سرکاری مکتوب کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک ہفتہ طویل سوگ منانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔