یمن پر صہیونی حکومت کا فضائی حملہ، 5 شہید، اقوام متحدہ کے اہلکار سمیت 17 زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر شہروں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے صنعا ایئرپورٹ پر حملہ اس وقت کیا جب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور یمن میں اقوام متحدہ کے مقامی رابطہ کار ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

حملے میں ائیرپورٹ کے 2 ملازمین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں اقوام متحدہ کے طیارے کا معاون پائلٹ شامل ہے۔

دراین اثناء یمنی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے الحدیدہ کے علاقے میں “رأس عیسی” بندرگاہ پر بھی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین لاپتہ ہوگئے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن پر حملے میں صیہونی فوج کے 100 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ جبکہ بعض ذرائع نے کہا ہے کہ الحدیدہ پر حملہ امریکی جنگی جہازوں کی مدد سے کیا گیا۔ حملے میں “رأس کثیب” کا مرکزی بجلی گھر اور “رأس عیسی” کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن پر حملے کی منظوری صیہونی کابینہ نے نہیں دی بلکہ یہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ اسرائیل کاتز کی اجازت سے کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *