تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں سرنگ کی کھدوائی کے دوران 8 ورکرس پھنس گئے ؛ سرنگ سے نکالنے کی کوشش جاری

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں سری سیلم لفٹ بینک کنال (ایس ایل بی سی) کے سرنگ کی کھدوائی کے دوران حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد پھنس گئے۔

 

یہ حادثہ ہفتہ کی صبح 8:30 بجے ناگرکرنول ضلع کے دوملاپنٹا کے پاس پیش آیا جہاں پہاڑ کی چٹانوں کے درمیان سے پانی کی نکاسی کے لئے تعمیر ہونے وا لے ایس ایل بی سی کے سرنگ کا اوپری حصہ اچانک گرگیا۔ سرنگ میں 50 افراد کام کررہے تھے جن میں ورکرس کے علاوہ انجینئرس بھی شامل تھے

 

اطلاعات کے مطابق نلگنڈہ ضلع میں پینے کے پانی اور آبپاشی کے لئے یہ سرنگ کھدوائی جارہی تھی۔ سرنگ کے کام 14 کلومیٹر تک مکمل ہوگئے۔ یہ حادثہ 14کلومیٹر کے مسافت میں پیش آیا جہاں سرنگ کی کھدوائی کے دوران تین میٹر اوپری حصہ اچانک گرپڑا۔

 

بتایا گیا ہے کہ سرنگ کی کھدوائی کے دوران اچانک پانی نکل پڑا اور اوپری حصہ پانی کے دباو سے گرپڑا۔ حادثہ کے فوری بعد 50 کے منجملہ 42 افراد کو کسی طرح سرنگ سے باہر نکال لیا جن میں 3 ورکرس شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *