کھمم میں آل انڈیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کھمم کلکٹر مذمل خان کے ہاتھوں افتتاح

کھمم شہر میں پہلی مرتبہ آل انڈیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کھمم کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں لایا گیا کھمم کلکٹر مذمل خان نے آل انڈیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کہا کے ذہنی سکون و قوت اور جہد مسلسل کے ساتھ کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لینے کی وجہ سے ہار کو بھی جیت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے کھمم کلکٹر مذمل خان نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کھمم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ذمداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کے کھمم ضلع کے لیے فخر کی بات ہے کے پہلی مرتبہ کھمم میں آل انڈیا سطح پر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہاہے کلکٹر مذمل خان نے اپنے افتتاح خطاب میں مزید کھا کے اوپن ٹینس میں لڑکوں اور لڑکیوں کو آگئی آکر حصہ لینا چھائے اور کھمم سے بھی اوپن ٹینس میں لیانڈر پیس اور ثانیہ مرزا کی طرح کھمم کا نام روشن کرنے کی کلکٹر مذمل خان نے امید کا اظہار کیا بعدہ آل انڈیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا پہلا اوپن ٹینس مقابلہ آر این مہتا کرناٹک اور ادیتیا رانا مہاراشٹرا کے درمیان ہوا اس موقع پر کھمم ضلع اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفیسر سنیل ریڈی کے علاوہ کھمم ضلع اوپن ٹینس کے ذمداران موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *