ایران کی ذوالفقار مشقوں کے دوران والفجر ٹارپیڈو کی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کی آج صبح شروع ہونے والی  ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں برقی اور آکسیجن تارپیڈو والفجر نے بحیرہ عمان میں اپنے اہداف کو تباہ کر دیا۔

 آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ 

 اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ مشق میں ایک ایس ایچ ہیلی کاپٹر نے مارک 46 ٹارپیڈو چلا کر سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ 

 بریگیڈیئر جنرل علیرضا شیخ نے اس  مشق میں مقامی ہتھیاروں کے استعمال کو ملک کی عسکری طاقت کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد پابندیوں کے باوجود ملکی ساختہ ہتھیاروں کی تیزی سے ترقی دفاعی شعبے کی خود کفالت کا واضح ثبوت ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *