او آئی سی کی طولکرم پر صیہونی جارحیت کی مذمت، عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ پر صیہونی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

او آئی سی نے فلسطینی کیمپوں پر صیہونی حملے کو فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ کارروائیاں قابض رژیم کی جانب سے پناہ گزینوں کے مسئلے کو ختم کرنے اور ان کی اپنے علاقوں میں واپسی کے حق کو چھیننے کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ 

اس تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام اور قابض حکام کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے فوری اقدام کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *