ہندوستان کا جدید ترین جنگی بحری جہاز ‘مہیندرگری’ ممبئی میں لانچ کیا گیا

[]

ممبئی: ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز آئی این ایس مہیندر گری آج ممبئی میں لانچ کیا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کی بیوی سدیش دھنکڑ نے ممبئی کے مجھگاؤں بندرگاہ شپ بلڈرس لمیٹیڈ میں اسے لانچ کیا۔

لانچ تقریب میں نائب صدر جمہوریہ دھنکڑ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروجیکٹ17الفا کے تحت تیار کردہ جنگی جہازوں میں آئی این ایس مہیندر گری ساتواں اور آخری تباہ کن جنگی جہاز ہے۔ یہ بہتر جنگی خصوصیات، عصری اسلحہ نظام اور سنسر سے لیس ہے۔

اس کا نام اڈیشہ میں واقع مشرقی گھاٹ کے ایک پہاڑی سلسلے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل چھ جہازوں آئی این ایس نیل گیری، آئی این ایس ہیم گری، آئی این ایس تاراگری، آئی این ایس اُدئے گیری، آئی این ایس دوناگیری اور آئی این ایس وندھیا گیری کے نام بھی پہاڑی سلسلوں کے نام پر رکھے گئے تھے۔

ہندوستانی بحریہ نے 2019ء میں سات جنگی جہاز بنانے کے لیے پروجیکٹ 17الفا فریگیٹس (پی۔17A) لانچ کیا تھا۔ مجھگاؤں ڈاک شپ بلڈرس (ایم ڈی ایل) اور گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای) نے انہیں تعمیر کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *