پروفیسر سید عبدالشکور کے ہاتھوں نو تقررہ اساتذہ کی تہنیتی تقریب۔

مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات میں ٹیٹ کوچنگ پروگرام کے اختتام پر طلبہ کی وداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں اردو اور انگریزی میڈیم کے تمام طلبہ نے شرکت کی اور کوچنگ پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے اور اچھے نمبررات حاصل کرنے کے لیے ڈائریکٹر سی ای ڈی ایم عالی جناب سید عبدالشکور صاحب کا شکریہ ادا کیا اور بہترین اساتذہ فراہم کرنے کے لیے اظہار تشکر کیا۔

 

اس موقع پر ڈائریکٹر صاحب نے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے پچھلے کئی دہوں سے فراہم کی جانے والی مفت کوچنگ سے تربیت حاصل کر کے ہزاروں طلبہ سرکاری نوکری حاصل کر چکے ہیں اور اس سال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سال 80 سے زائد طلباء نے سرکاری نوکری حاصل کی ہے اور معلم کے باوقار عہدے کو حاصل کیا ہے۔

 

ڈائریکٹر صاحب نے ادارے کو خدمات دینے والے تمام اساتذہ کرام کی جم کر ستائش کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح قوم ملت کے نونہالوں کو روشن مستقبل کا راز بانٹتے رہنے کی تلقین کی۔

 

بعد ازاں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں نو تقرر شدہ معلمین و معلمات کی گل پوشی شال پوشی اور مومنٹو پیش کیا گیا،

 

صالحہ تسکین نے ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت کوچنگ سے متعلق اظہار خیال کیا اور کہا کہ بہت سارے ایسے طلبہ ہیں جو کوچنگ کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ان کے لیے یہ مفت کوچنگ بہت کارامد اور مفید ثابت ہوتی ہے اور اس کے ذریعے سے ہزاروں طلبہ نے استفادہ حاصل کیا ہے۔

 

استاد الاساتذہ جناب سید اصغر صاحب نے ڈائریکٹر صاحب کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صلے اور ستائش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمیشہ ہی ملی جذبے کا اظہار کیا اور قوم و ملت کے نوجوانوں کو سالہا سال سے روشن مستقبل کا راز بانٹتے آ رہے ہیں،

 

دیگر مقررین، جناب محمد عبدالمجاہد،جناب سید عمران،جناب شاہد علی حسرت،جناب کرن ،محترمہ مسرت خاتون ،جناب عبدالصمد،جناب سید روف ریحان،جناب احمد علی طیب ، نے ادارے کی کارکردگی اور مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے مختلف طریقے کار پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو مستقل مزاجی سے کام کرنے اور پابندی سے دیے گئے احکامات پر عمل کرنے کی خواہش کی۔

 

ٹیٹ کوچنگ پروگرام کے طلباء کی جانب سے اساتذہ کرام کے لیے خصوصی تحائف پیش کیے گئے اور اساتذہ کرام کی خدمات پر اظہار خیال کیا۔اور ساتھ ہی جناب محمد کاظم صاحب اور کریم النسا میڈم کی کوششوں کاوشوں اور منصوبہ بندی کی بھرپور ستائش کی اور طلبہ کی جانب سے ان دونوں کی شال پوشی کی گئی۔

 

پروگرام کی کاروائی شاہد علی حسرت اقصی تبسم عطیقہ جمیل نے انجام دی اور نیلوفر نے اظہار تشکر کیا۔

Oplus_131072

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *