ہمیں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور بیداری کے لئے کوشش کرنی چاہیے، شیخ الازہر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر احمد الطیب نے بحرین میں اسلامی مکالمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں اسلامی ممالک کو ایک دوسرے سے دور کرنے اور قوموں کو تقسیم کرنے کے لیے مذہبی اختلافات کو ہوا دے رہی ہیں۔

 احمد الطیب نے زور دیا کہ ہمیں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور امت کی بیداری کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔ ہم ایک ایسے بحران میں گرفتار ہیں جس کی مسلمان بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی اتحاد کا متقاضی ہے کیونکہ معاملہ اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور ان کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ 

شیخ الازہر نے امریکی منصوبے کے خلاف عرب اور مسلم ممالک کے موقف کو سراہتے ہوئے باہمی اختلافات کو حل کرنے کے لئے “اہل قبلہ” کے نام سے ایک چارٹر تیار کرنے کی تجویز دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *