مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر میں ایران کے سفیر علی صالح آبادی نے امیر قطر کے دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے استحکام میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بین الاقوامی بحرانوں کے حل کے سلسلے میں امیر قطر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ جنگ کے دوران انسانیت کی مدد کے سلسلے میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔
صالح آبادی نے کہا کہ امیر قطر اپنے دورہ تہران کے دوران ایرانی حکام سے دوطرفہ تعاون میں توسیع اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔