مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے ایکس پر ایک پیغام میں امریکہ سے کہا ہے کہ وہ روس کے دھوکے میں نہ آئے۔
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو لکھا: روس ہمارے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آئیے ان کے جال میں گرفتار نہ ہوں، امریکہ کے ساتھ تعاون کر کے ہم یوکرین کی شرائط پر منصفانہ اور دیرپا امن حاصل کر سکتے ہیں۔
کالاس کا یہ بیان روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین کی جنگ کے حل پر ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب میں اپنے روسی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے بارے میں زیادہ پرامید ہیں۔