
حیدرآباد۔ حیدرآباد پولیس کی شی ٹیمس نے نامپلی نمائش میں لڑکیوں خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کرنے کے الزام میں 247 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ نمائش 3 جنوری سے 17 فروری تک جاری تھی اور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی۔
قانونی کارروائی کے تحت 37 افراد پر مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 2 افراد کو 2 دن کی قید کی سزا سنائی گئی۔ 33 افراد پر فی کس 1050 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایک شخص کو 2 دن قید اور 50 روپے جرمانہ ہوا۔ 190 افراد کو انتباہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔ 20 مقدمات ابھی زیر سماعت ہیں۔ پکڑے جانے والوں میں 223 بالغ اور 24 نابالغ شامل تھے۔
شی ٹیمس عوامی مقامات پر مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ خواتین کو ہراسانی سے بچایا جا سکے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا ہراسانی دیکھیں تو فوراً رپورٹ کریں۔ اس نمبر پر کال کریں
100
واٹس ایپ پر شکایت کا نمبر: 9490616555