
حیدرآباد (پریس نوٹ) حکومت تلنگانہ نے رواں سال رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست تلنگانہ میں رات بھر دکانات، کاروباری اداروں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سلسلہ میں کمشنر آف لیبر سنجے کمار نے 20 فروری کو احکام جاری کئے ہیں۔
کمشنر محکمہ لبیر، روزگار فیاکٹریز نے جی او نمبر 36 مورخہ 30-3-2009 کے تحت جاریہ سال رمضان کے مہینہ میں (2 تا 31 مارچ) ریاست تلنگانہ میں دکانات اور اسٹابلشمنٹس کو 24/7گھنٹے کھلارکھنے کی اجازت دی ہے۔